اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے طلبہ کیلئے بڑی سہولت متعارف، رزلٹ کارڈز مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے لاکھوں طلبہ اور والدین کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف، صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے رزلٹ کارڈز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز  نے رزلٹ کارڈز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد روایتی کاغذی رزلٹ کارڈز بتدریج ختم کر دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت طلبہ اپنے امتحانی نتائج کے فوراً بعد گھر بیٹھے آن لائن رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے، اس مقصد کے لیے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل تیار کیا جا رہا ہے جہاں ریکارڈ محفوظ اور آسانی سے دستیاب ہو گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا آغاز مرحلہ وار کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نویں جماعت اور فرسٹ ایئر کے طلبہ کو ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے، بعد میں دسویں جماعت اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کو بھی اس نظام میں شامل کر لیا جائے گا۔

 نئے رزلٹ کارڈز میں کیو آر کوڈ اور دیگر حفاظتی خصوصیات شامل ہوں گی، جن کی مدد سے کالجز، جامعات، ملازمت دینے والے ادارے اور دیگر تنظیمیں فوری طور پر دستاویزات کی تصدیق کر سکیں گی۔

اہم بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو وہی قانونی اور سرکاری حیثیت حاصل ہوگی جو روایتی رزلٹ کارڈ کو حاصل تھی، طلبہ اسے داخلوں، ملازمتوں، اسکالرشپس، مساوی سند (Equivalence) اور دیگر سرکاری امور میں استعمال کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے