اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اقبال ٹاؤن میں 10 سے 15 افراد کا دکان پر دھاوا، لاکھوں کا نقصان

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک مارکیٹ میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر 10 سے 15 افراد نے دکان میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکاندار مقصود علی کے مطابق لڑائی جھگڑا طارق پلازہ کریم بلاک میں ہوا، جس کے دوران تشدد سے وہ اور ان کا ورکر مصطفیٰ زخمی ہوگئے۔

 دکاندار کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

مقصود علی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان دکان سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے بھی لے گئے۔ متاثرہ دکاندار نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے