اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جشن آزادی پرپنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، 28 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے 79ویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے۔

 آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن آزادی کی 300 سے زائد تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 28 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے۔

آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس جوان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان پر کڑی نظر رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو جشن آزادی کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس ایجنسیوں، پٹرولنگ، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ٹریفک پولیس کو بہترین انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق جشن آزادی کے دوران ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، سڑکیں بلاک کرنے اور خواتین کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر جشن آزادی منائیں اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سکیورٹی کے لیے 306 ایلیٹ ٹیمیں، 177 کیو آر ایف ٹیمیں، 911 موٹر سائیکل ٹیمیں اور 829 پولیس وہیکلز پٹرولنگ کریں گی۔ سکیورٹی چیکنگ کے لیے 128 واک تھرو گیٹس اور 1122 میٹل ڈٹیکٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے