(لاہور نیوز) راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک جھپٹا مار سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پیدل اور موٹرسائیکل پر شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے، ایس ایچ او راوی روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے ایک بزرگ شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راہ چلتے شہریوں کے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے، گلی محلوں میں وارداتوں کیلئے پیدل جبکہ سڑکوں پر موٹرسائیکل اور اسلحہ استعمال کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں احمد اور اس کا ساتھی محمد حسن شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، چھینا گیا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
