اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسٹینڈرڈائزڈ نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے لیے بار کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا، مجوزہ نظام کا مقصد سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کے لیے یکساں اور مربوط طریقہ کار وضع کرنا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے بطور چیئرمین قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبائی بار کونسلز کے نمائندگان نے شرکت کی، سپریم کورٹ اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بار عدالتی فائلنگ نظام کا اہم شراکت دار اور بنیادی صارف ہے، ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے ابتدائی مرحلے سے ہی بار کی عملی ضروریات اور تجربات کو شامل کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ نیشنل ای فائلنگ سسٹم عدالتی نظام میں مشترکہ، منظم اور قواعد کے مطابق فائلنگ کا طریقہ کار فراہم کرے گا، سپریم کورٹ کے موجودہ ای فائلنگ نظام کے تجربے کو عدالتی نظام کی تمام سطحوں تک وسعت دینے کی تجویز بھی دی گئی۔

مجوزہ فریم ورک کے ذریعے ملک بھر میں ای فائلنگ کے یکساں معیارات متعارف کرائے جائیں گے، جس سے عدالتی طریقہ کار میں ہم آہنگی اور مربوط ڈیجیٹل کیس فائلنگ کو فروغ ملے گا۔

تمام اہم شراکت داروں سے مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بعد مجوزہ فریم ورک قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، بار نمائندگان نے قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔

بار نمائندگان نے کہا کہ یکساں ای فائلنگ نظام سے وکلاء اور سائلین کے لیے مقدمات دائر کرنے کا عمل آسان ہوگا، مجوزہ نظام سے مقدمات کی مؤثر ٹریکنگ اور یکساں الیکٹرانک کیس ریکارڈ کی سہولت میسر آئے گی۔

ای فائلنگ ٹیمپلیٹس میں ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کی عملی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا، نیشنل ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کو حتمی شکل دینے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی میں بار کونسلز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کے نمائندگان شامل ہوں گے، متعلقہ بار کونسلز اپنے ارکان سے مشاورت کرکے آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کریں گی۔

نیشنل ای فائلنگ فریم ورک پر آئندہ مشاورتی اجلاس 20 اگست 2026 کو ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بار کی تعمیری شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری میں بار کے ساتھ بامعنی مشاورت مرکزی حیثیت رکھے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ یکساں اور مربوط ای فائلنگ نظام عدالتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کو زیادہ قابلِ رسائی، مؤثر اور قابلِ پیش گوئی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے