اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جشن آزادی کے پیش نظر لاہور پولیس ان ایکشن، 31 ون ویلرز گرفتار

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) جشن آزادی کے پیش نظر لاہور پولیس نے ون ویلنگ اور قانون شکنی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماہ اگست کے دوران مختلف کارروائیوں میں 31 ون ویلرز کو گرفتار کرکے 29 مقدمات درج کئے گئے، رواں سال اب تک ون ویلنگ کے الزام میں 962 ملزمان گرفتار جبکہ 910 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر قانون شکنی کی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔

انہوں  نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جبکہ ٹریفک پولیس، پٹرولنگ ٹیمیں اور پولیس کی اضافی نفری اہم شاہراہوں پر تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی سی پی او لاہور  نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشن آزادی کی خوشیوں میں قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور ون ویلنگ سمیت خطرناک سرگرمیوں سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے