12 Aug 2026
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر شوہر نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران (شوہر) نے چھری کے وار کر کے اپنی بیوی کو زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سنیہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کے باعث خلع کا کیس بھی چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
