اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشتر کالونی، سکول بیگ سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی سوسائٹی سے منشیات سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مجیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی ہے اور لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے بتایا کہ ملزم  نے پولیس سے بچنے کیلئے منشیات سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی، پولیس  نے ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد کر لی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس  نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ منشیات فروش نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے