12 Aug 2026
(لاہور نیوز) تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز لیاقت آباد کی حدود میں واقع ایک کال سنٹر میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد، کاشف اور عثمان شامل ہیں۔ لڑکی کے والد اسلم کی درخواست پر تھانہ لیاقت آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
