اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(ویب ڈیسک)باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا میں پاکستان کو بڑی قانونی فتح حاصل ہوگئی۔

آسٹریلوی وفاقی عدالت نے باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج کر دی۔وزارتِ تجارت کے مطابق باسمتی کیس میں آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اصولی اور مسلسل مؤقف کی توثیق ہے، عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کو فریقِ مخالف کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

بھارتی ادارے اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کے لفظ کو بطور سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی،آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے، پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی اور جائز حق حاصل ہے۔

وفاقی عدالت کے فیصلے سے باسمتی پر پاکستان کے تاریخی اور جغرافیائی حق کو تقویت ملی، باسمتی ایک تاریخی طور پر تسلیم شدہ خطے کی پیداوار ہے جو پاکستان اور بھارت کے علاقوں پر مشتمل ہے، کوئی ایک ملک یا قومی ادارہ باسمتی کے نام پر خصوصی اور اجارہ دارانہ حق کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے باسمتی کاشتکاروں، ملرز اور برآمد کنندگان کے لیے اہم کامیابی ہے، فیصلے سے پاکستانی باسمتی کے تجارتی اور دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ ہوا ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان آسٹریلیا میں مستند پاکستانی باسمتی کی مارکیٹنگ کا حق برقرار رکھیں گے۔

وزارتِ تجارت عالمی منڈیوں میں باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوششوں کی مسلسل مخالفت کرتی رہی ہے۔ پاکستان باسمتی کو اپنی زرعی وراثت اور برآمدی شناخت کے اہم حصے کے طور پر تحفظ فراہم کرتا رہے گا، بیرونِ ملک باسمتی کے تحفظ کے لیے اس کی تاریخی اصل، مسلمہ شہرت اور منفرد خصوصیات کی بنیاد پر اقدامات جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی اہم قانونی کامیابی پر، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے وزارتِ تجارت کی ٹیم کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے