اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانے کی تجویز

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) تاجروں کیلئے مجوزہ آسان ٹیکس سکیم کے تحت 30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 14 اگست کو تاجروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم اور رواں مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے کا نیا فارم متعارف کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 30 ستمبر تک بروقت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو خصوصی سہولت دینے کی تجویز ہے، بروقت گوشوارے جمع کرانے والے تاجر کو آسان ٹیکس سکیم کی رجسٹریشن فیس سے چھوٹ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کیلئے 25 ہزار روپے رجسٹریشن فیس اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بروقت گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو 25 ہزار روپے کی رجسٹریشن پلیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ سکیم کے تحت کاروباری افراد اور انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے الگ الگ انکم ٹیکس گوشوارہ فارم متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے کیلئے نیا فارم 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا، جس کا مقصد تاجروں کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے