اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات، اہم فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر کسٹم حکام اور گڈز ٹرانسپورٹرز پر مشتمل مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش کسٹم سے متعلق مسائل کے حل کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ویٹ اسٹیشنز سے متعلق شکایات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ تمام موٹرویز پر جدید سہولیات اور کم سے کم ہیومن ریسورس والے ویٹ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے