اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شان مسعود کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے امکانات روشن

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے انجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو بیکن ہیم میں کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں پریکٹس سیشن کیا، جہاں شان مسعود نے بھی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔

میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی شان مسعود نے بیٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بیٹنگ اور بولنگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم بیکن ہیم میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، یہ میچ پہلے چار روزہ شیڈول تھا اور 12 اگست سے شروع ہونا تھا، تاہم اب اسے تین روزہ کردیا گیا ہے جو 13 اگست سے شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے