اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2026 کے لیے "پلیئر آف دی منتھ" کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کو جولائی 2026 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا، ان کے ساتھ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک اور بنگلا دیش کے اوپنر تنزید حسن کو بھی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

جسٹن گریوز نے جولائی میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی، سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 180 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ایک صفر سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہیری بروک نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ میچز میں 229 رنز بنائے، ان کی اوسط 114.50 اور اسٹرائیک ریٹ 214.01 رہا جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب بنگلا دیش کے تنزید حسن نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین میچز میں 159 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 140 رنز سکور کیے، یوں وہ دونوں فارمیٹس کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کو جولائی 2026 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا، ان کے ساتھ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک اور بنگلا دیش کے اوپنر تنزید حسن کو بھی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

جسٹن گریوز نے جولائی میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی، سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 180 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ایک صفر سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہیری بروک نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ میچز میں 229 رنز بنائے، ان کی اوسط 114.50 اور اسٹرائیک ریٹ 214.01 رہا جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب بنگلا دیش کے تنزید حسن نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین میچز میں 159 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 140 رنز سکور کیے، یوں وہ دونوں فارمیٹس کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے