اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 341.00 زندہ مرغی
  • 494.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.22
  • یورو قیمت خرید: 320.60 قیمت فروخت : 321.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.33 قیمت فروخت : 375.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.92 قیمت فروخت : 196.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.03 قیمت فروخت : 198.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.58 قیمت فروخت : 75.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.09 قیمت فروخت : 905.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی انگلینڈ سیریز کیلئے پریکٹس آج سے شروع

10 Aug 2026
10 Aug 2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم دو دن کے آرام کے بعد آج سے کاؤنٹی گراؤنڈ ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق نو بجکر تیس منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی بیٹر شان مسعود جو انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور سعود شکیل جو ویسٹ انڈیز سیریز میں فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں تھے، ہیڈنگلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں واپسی کریں گے۔

ادھر انگلینڈ بھی پاکستان کی اس نئی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہو گا، میزبان ٹیم اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، جو روٹ نے دوسری مرتبہ ٹیسٹ کپتانی سنبھال لی ہے جبکہ نئے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ پاکستان سیریز کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس دوران مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے