اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ڈی ایم اے کی مون سون فلڈ صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری، بارشوں سے 54 افراد جاں بحق

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی، جس میں حالیہ بارشوں اور رواں سال بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں، بارشوں کے باوجود پیشگی انتظامات اور ضروری مشینری کی دستیابی کے باعث کم سے کم وقت میں نکاسی آب یقینی بنائی گئی۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر 114 ملی میٹر جبکہ فیصل آباد میں 13 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے میں دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی بھی جاری ہے، پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ندی نالوں، دریاؤں اور دیگر نشیبی علاقوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 شہری جاں بحق جبکہ 328 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے