اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ انگلینڈ میں کپتان"بابراعظم " کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے، راشد لطیف

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(ویب ڈیسک)سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کپتان بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں پی سی بی مینجمنٹ کو کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ 1992 ،1996 اور 2001 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ایک مشکل دورہ ہوتا ہے،جہاں انگلش میڈیا غیر ضروری طور پر مہمان ٹیم کو خبروں میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے، اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ان کی خصوصی نگاہ ہوگی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں ،اچھا ہوگا کہ پی سی بی مینجمنٹ انھیں انگلش میڈیا سے دور رکھے اور انگلش میڈیا میں سابق کپتان شان مسعود کو زیادہ بھیجا جائے، وہ وہاں کھیل چکے ہیں، انہیں انگلش میڈیا سے بات کرنے کا بہتر تجربہ ہے، شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے