10 Aug 2026
(لاہور نیوز) جشن آزادی کی آمد، شہر لاہور کی تاریخی عمارتوں کو بھی سجا دیا گیا۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم روشنیوں میں جگمگا اُٹھے، چیئرنگ کراس مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ایل سی ڈیز بھی نصب کر دی گئی ہے۔
پاک سعودی ترک دوستی کا منفرد اظہار،عمارتوں پر تینوں ممالک کے پرچم روشن کر دیئے گئے جبکہ ٹاؤن ہال،جی پی او ،واپڈا ہاؤس اور لبرٹی چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
