اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فکسڈ منافع کا لالچ، پونزی اسکیم کے ذریعے 45 کروڑ روپے ہتھیانے کا انکشاف، تحقیقات شروع

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(ویب ڈیسک)فکسڈ منافع کا لالچ دے کر پونزی اسکیم کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے کا کیس سامنے آگیا، ایس ای سی پی نے بلنک کیپٹل مینجمنٹ کے خلاف معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق بلنک کیپٹل کی جانب سے فکسڈ منافع کی یقین دہانی پر عوام سے غیر قانونی طور پر فنڈز جمع کیے گئے۔ایس ای سی پی کی تحقیقات میں بلنک کیپٹل کے ذریعے 44 کروڑ 66 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق سرمایہ کاروں سے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر رقوم وصول کی گئیں، تاہم سرمایہ کاروں کی رقم کمپنی کے سی ای او، ڈائریکٹرز اور ملازمین کے اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر منتقل کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر فنڈز جمع کرنے اور مبینہ پونزی اسکیم چلانے کا معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ ایس ای سی پی کی اولین ترجیح ہے، مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اس کے غلط استعمال میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے