اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترکش پٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتیوں کی پوری دنیا گواہ ہے، ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔

وزیر پٹرولیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پٹرول دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے