اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی رجحان پر ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 81 ہزار 647 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 80 ہزار 620 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید برآں کاروباری حجم کے لحاظ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 34 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جو سرمایہ کاروں کی مسلسل سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے