اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب نے 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارج تفویض کر دیئے

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 54 اسسٹنٹ کمشنرز/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سیز) کو مختلف اضلاع میں اضافی ذمہ داریاں سونپنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید ایوب بخاری کو اے ڈی سی سوشل سروسز قصور، محمد کلیم کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر قصور، امبرین چوہدری کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ، وقار عظیم کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ننکانہ صاحب، میاں سرمد حسین کو اے ڈی سی سوشل سروسز سیالکوٹ اور صولت حیات وٹو کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر سیالکوٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

اسی طرح خضر حیات کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نارووال، قراۃ العین کو اے ڈی سی سوشل سروسز گجرات، خیزان علی کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر گجرات، فضا ارشد کو اے ڈی سی سوشل سروسز حافظ آباد، بلاول علی کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر حافظ آباد، حیدر عباس کو اے ڈی سی سوشل سروسز منڈی بہاؤالدین اور عفت النساء کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر منڈی بہاؤالدین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

مزید برآں انیل سعید، انعم بابر، علیزہ ریحان، سارہ امجد، بلال بن عبدالحفیظ، مریم بختاور، کامران صغیر اور ملک راشد نعمت سمیت دیگر کو مختلف اضلاع میں اے ڈی سی ہیڈکوارٹر یا اے ڈی سی سوشل سروسز کے اضافی چارجز تفویض کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے