اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز وفاقی حکومت دے گی

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو فنڈز وفاقی حکومت دے گی۔

پنجاب حکومت  نے بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز وفاق سے لینے کا فیصلہ کرلیا ۔پنجاب کابینہ نے متفقہ طور پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز وفاق لینے کا فیصلہ کیا، پنجاب حکومت وفاق کو بلدیاتی انتخابات کے اخراجات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کیے باقاعدہ مراسلہ ارسال کرے گی، آئینی ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات انعقاد کے لیے فنڈز وفاقی حکومت جاری کر سکتی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کے بعد قومی و صوبائی،سینٹ اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے درکار رقوم وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈ پر چارج ایکسپینڈیچر شامل کی گئی، الیکشن کمیشن کے انتخابی اخراجات آئینی تحفظ کے ساتھ وفاقی خزانے سے ادا کیے جا سکتے ہیں۔

الیکشن اخراجات کے لیے ہر سال عام بجٹ کی منظوری ضروری نہیں۔الیکشن کمیشن براہ راست بھی وفاقی حکومت سے بلدیاتی اخراجات مانگ سکتا ہے، پنجاب حکومت رواں مالی سال کے بجٹ میں 540ارب روپے وفاق کو سرینڈر کیے، محکمہ بلدیات نے بلدیاتی انتخابات کے لیے بارہ ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے