اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومات کا پرانی گاڑیوں کے خلاف مرحلہ وار کریک ڈاؤن کا پلان تیار

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور پرانی گاڑیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے مرحلہ وار کریک ڈاؤن کا جامع پلان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور فیصل آباد میں گاڑیوں کی ڈیجیٹل ایج ویری فکیشن کا آغاز کیا جائے گا جس کے ذریعے گاڑیوں کی عمر کی تصدیق جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور محکمہ ایکسائز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی عمر جانچنے کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

حکومت پرانی گاڑیوں کی سکریپنگ کے لیے مراعاتی پروگرام بھی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت پرانی گاڑی کے بدلے نئی الیکٹرک گاڑی خریدنے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پرانی بسوں اور وینز کے لیے بھی الگ سکریپج پروگرام متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب موٹر وہیکلز آرڈیننس میں ترامیم کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی عمر کی بنیاد پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانونی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت 2027 تک گاڑیوں کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا نظام پورے پنجاب میں نافذ کر دیا جائے گا، ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے گاڑیوں کی عمر، آلودگی کی سطح اور رجسٹریشن کا ریکارڈ مانیٹر کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے اور ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے