اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں آٹے کی سپلائی متاثر، روٹی بھی مہنگی فروخت ہونے لگی

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی سپلائی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

شہر میں 10 کلو آٹے کے تھیلوں کی سپلائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا بیشتر کریانہ سٹورز اور میگا مارٹس سے غائب ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 کلو آٹے کے تھیلوں کی یومیہ طلب تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار بوریاں ہے، تاہم سپلائی میں ایک لاکھ 10 ہزار بوریوں تک کمی آ گئی ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں آٹے کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی فی من قیمت 3 ہزار 800 روپے مقرر کئے جانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، لاہور میں گندم 4 ہزار 700 روپے فی من تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ راولپنڈی میں قیمت 4 ہزار 800 روپے، اسلام آباد میں 4 ہزار 825 روپے اور کراچی و پشاور میں  5 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، لاہور میں محدود سپلائی کے باعث 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 125 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ  15 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 150 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور سمیت کئی دیگر شہروں میں نایاب بتایا جا رہا ہے۔

گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات نانبائیوں کی دکانوں پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں بعض مقامات پر سادہ روٹی 20 روپے کے بجائے 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا اور آٹے کی سپلائی معمول پر نہ لائی گئی تو آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے