اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلویز بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد بحال کر دے گا۔

لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست کو جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس بھی 21 اگست سے چلا دی جائے گی۔

واضح رہے دونوں ٹرینیں کرونا کی وبا کے سبب بند کر دی گئی تھیں۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کے پر زور اصرار پر ریلوے مفاد میں کیا گیا ہے، رواں سال مزید ٹرینیں بحال کریں گے، وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے