اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے گندم کی نئی ریلیز پرائس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاسکو سے حاصل کردہ اور ایگریگیٹرز کے پاس موجود گندم کی قیمت 3 ہزار 800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن پنجاب فوڈ سٹفس (کنٹرول) ایکٹ 1958 کے تحت جاری کیا گیا ہے، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق نوٹیفکیشن پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے گندم کی ریلیز پرائس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے