(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔
مزید برآں حکومت کی جانب سے یہ ریلیف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
