اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیفسا زرعی تجارت میں انقلابی اصلاحات لائے گی: احد چیمہ

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نیفسا) سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، جہاں ادارے کی پیش رفت اور آئندہ حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد عمیر، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی، قائم مقام ڈی جی نیفسا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ نیفسا پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، جس سے زرعی تجارت میں تاخیر اور پرانے نظام کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ حکومت کی اہم ترین ادارہ جاتی اصلاحات میں شامل ہے اور آئندہ چند ماہ میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیفسا زرعی درآمد و برآمد کنندگان کے لیے سنگل ونڈو پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس سے کاروباری عمل مزید آسان اور مؤثر ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیفسا میں اب تک تمام بھرتیاں تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہیں اور مستقبل میں بھی تقرریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہی ہوں گی۔

شرکا اجلاس کو بتایا گیا کہ ملازمین کی کارکردگی کا ہر چھ ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا، کوئی بھی ملازم مستقل نہیں ہوگا اور کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ادارے میں نئے عہدوں کے قیام اور تنخواہوں میں کسی بھی ترمیم کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوگی جبکہ اس وقت نیفسا میں قائم مقام ڈی جی تعینات ہیں اور جلد نجی شعبے سے مستقل ڈی جی کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے کسی ملازم کو نیفسا میں بھرتی نہیں کیا گیا، نئے افسران کو کسٹمز اکیڈمی کراچی میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین تربیت دے رہے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن، اے آئی چیٹ بوٹ، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا آغاز کیا جائے گا۔

شرکا کو بتایا گیا کہ کنسائنمنٹس کے معائنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انسپکشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا، شفافیت یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے