اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہورنیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایران کا 22 رکنی اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان دسویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر تجارت جام کمال اور ایرانی وزیر صنعت، کان و تجارت محمد اتابک کریں گے۔

اجلاس میں ایران چیمبر آف کامرس کا 16 رکنی کاروباری وفد بھی شریک ہوگا جبکہ پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر پیش رفت اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

مشترکہ اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، کسٹمز، بینکاری تعاون اور سرحدی تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط کو مزید وسعت دینے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے