اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راوی روڈ: دکان سے 3 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، نقدی برآمد

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) راوی روڈ پولیس نے جوتوں کی دکان سے 3 لاکھ روپے نقدی چوری کرنے والے سابق ملازم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کرکے اس کے قبضے سے باقی ماندہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر راوی روڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم کاشف جاوید ماضی میں مذکورہ جوتوں کی دکان پر ملازمت کرتا تھا، تاہم وہ تقریباً تین سال قبل ملازمت چھوڑ چکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم بعد ازاں دو مرتبہ دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے بہانے دکان پر آیا اور ایک موقع پر مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم چوری کی گئی رقم سے ہوٹلنگ کرتا رہا اور ایک موبائل فون بھی خریدا۔ ایس ایچ او راوی روڈ عاصم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے باقی ماندہ نقدی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف جاوید کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے