اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 239 رنز بنا لئے

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کو سیریز بچانے کا چیلنج در پیش ہے، میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم  کے بیٹرز  نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز  نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 اور روسٹن چیز 36 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ برینڈن کنگ 46 اور عامر جنگو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ شائی ہوپ نے 29، ٹیگینرائن چندر پال نے 15 اور کیویم ہوج  نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس اپنے نام کرنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کر رہے ہیں، عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابراعظم  نے ڈیبیو کیپ دی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز  نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے