اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے خواجہ نافع اور افتخار احمد کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین آفریدی دستبردار

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے، انہیں افغان فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں شاہین آفریدی نے دوران میچ ڈراپ کیے جانے کی اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت کی تھی، شاہین آفریدی وطن واپس جانے لگے تھے لیکن فرنچائز و آرگنائزرز نے معذرت کرکے روک انہیں روک لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ کینڈی رائلز کی ٹیم مینجمنٹ نے کولمبو کیپس کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی پیسر سے کہا کہ وہ بطور ”امپیکٹ پلیئر“ حصہ لیں گے، یہ قانون آئی پی ایل نے متعارف کرایا تھا جس کے مطابق کوئی بھی ٹیم میچ سے قبل ایک کھلاڑی کا نام دیتی ہے جو کسی اور کی جگہ لے کر بیٹنگ یا چار اوورز باؤلنگ کر سکتا ہے، پلیئنگ الیون میں پہلے شامل کرکٹر میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکتا۔

مذکورہ میچ میں کینڈی نے پہلے بیٹنگ کی، اننگز کے درمیانی حصے میں کوچ نے شاہین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انالسٹ کی غلطی سے بطور ”امپیکٹ پلیئر“ ان کا نام نہیں جا سکا، پیسر اس پر حیران رہ گئے اور انھوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشل کو واقعے سے آگاہ کر دیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے