اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی چیئرمین کرکٹ کے فروغ کیلیے یونس خان کی خدمات سے استفادہ حاصل کریں، راشد لطیف

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ کے فروغ کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔

 کے ایچ اے لیجنڈ ارینا،گلشن اقبال میں یونس خان کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ اب ایسے حالات نہیں کہ کراچی کا کھلاڑی کرکٹ کھیلے،ایک زمانے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مضافاتی علاقے ملیر نے لاتعداد کرکٹرز پیدا کیے جن میں خرم منظور، سعید انور اور عاصم کمال اور میں خود شامل ہوں، یونس خان کاتعلق بھی ملیر سے رہا ہے۔

 راشد لطیف نے کہا کہ یونس خان کے ہمراہی کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ میں ملازمتیں تلاش کر رہے ہیں لیکن یونس خان کرکٹ کی خدمت میں مصروف ہیں۔

یونس خان کرکٹ اکیڈمی سے شہر میں کھیل کو دوام ملے گا، یونس خان جیسے عظیم کرکٹرز برسوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کے 10 ہزار رنز اور 34 سینچریز کا عظیم کارنامہ ٹوٹنا مشکل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے