اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہورنیوز)پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

 

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے تیسرے کوارٹر میں شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں ابوبکر نے مسلسل دو گول سکور کرکے پاکستان کو 1-3 کی فتح دلا دی۔

اِسی طرح پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے دو جب کہ عبدالرحمان نے ایک گول سکور کیا، میچ سٹیڈیم میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی دیکھا۔

خیال رہے چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ملے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے