اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر نے ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل حریف قرار دے دیا۔

وسڈن سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ موجودہ دور میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، ان کی مستقل مزاجی، دباؤ میں شاندار کارکردگی اور میچ فنش کرنے کی صلاحیت انہیں دیگر بیٹرز سے ممتاز بناتی ہے۔

 

محمد عامر نے کہا کہ وہ کئی بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ موجودہ نسل میں ویرات کوہلی وہ بیٹر ہیں جن کے خلاف بولنگ کرنا سب سے زیادہ مشکل رہا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی ہمیشہ بڑے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جدید کرکٹ کے عظیم ترین بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔

عامر نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور آل راؤنڈر شین واٹسن کو بھی سخت حریف قرار دیا تاہم ان کے مطابق موجودہ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی ہی سب سے آگے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور ویرات کوہلی کے درمیان کئی یادگار مقابلے دیکھنے کو ملے۔عامر نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کو جلد آؤٹ کیا تھا جبکہ کوہلی نے بھی پاکستان کے خلاف متعدد اہم اننگز کھیل کر بھارت کو یادگار فتوحات دلائیں۔

 

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے