اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کامن ویلتھ گیمز : ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام، طلائی تمغہ سری لنکا کے نام

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے اور سونے کا تمغہ سری لنکن جیولن تھرور کے نام رہا۔۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم بہترین کارکردگی نہ دکھاسکے۔

فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔فائنل میں ارشد ندیم 12 ایتھلیٹس میں 9ویں نمبر پر آئے۔

سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔انہوں نے 89.75 کی بہترین تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔

بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسری اور بھارت کے ہی یش ویر سنگھ کی تیسری پوزیشن رہی۔نیرج چوپڑا کی بہترین تھرو 85.83 میٹررہی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم سمیت جیولن تھرو کے فائنل میں 12ایتھلیٹس شریک ہوئے۔دفاعی چیمپئن ارشد ندیم اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے