اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: سیمپل فیل ہونے پر واٹر فلٹریشن اینڈ جوس پلانٹ سیل

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی کے سلسلے میں 65 کلومیٹر ملتان روڈ، جمبر کے علاقے میں ایک واٹر فلٹریشن اینڈ جوس پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے بند کر دیا، جبکہ 720 لیٹر آم کا جوس تلف کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ میں پانی اور جوس کے نمونے فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تجزیے کے دوران پانی اور جوس میں خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

معائنہ کے دوران پلانٹ میں ناقص صفائی، غیر معیاری سٹوریج، مکھیاں اور کاکروچز کی موجودگی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ اشیائے خورونوش کی تیاری میں ناقص خام مال کے استعمال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی پائی گئی، جسے فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سنگین جرم قرار دیا گیا۔

راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے