اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جعلی اے آئی سرمایہ کاری سکیم، عارف حبیب گروپ کا سٹاک ایکسچینج کو انتباہی خط

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(لاہورنیوز) عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنے نام سے منسوب جعلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرمایہ کاری اسکیم کے خلاف پاکستان سٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے عوام کو خبردار کر دیا ہے۔

 

کمپنی کے مطابق بعض شرپسند عناصر عارف حبیب گروپ اور عارف حبیب لمیٹڈ کا نام غیرقانونی طور پر استعمال کرکے عوام کو دھوکا دے رہے ہیں اور جعلی اے آئی سرمایہ کاری پلیٹ فارم کے ذریعے فراڈ کر رہے ہیں۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ عارف حبیب لمیٹڈ یا عارف حبیب گروپ نے کسی بھی قسم کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سرمایہ کاری پلیٹ فارم قائم نہیں کیا اور نہ ہی کمپنی یا گروپ کا کسی ایسی سرمایہ کاری سکیم سے براہِ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق ہے۔

کمپنی کے مطابق جعلی تشہیر میں عارف حبیب اے آئی پلیٹ فارم کے نام پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو فی ہفتہ 5 لاکھ روپے منافع دینے کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا ہے کہ کمپنی کے تمام اہم فیصلے، اعلانات اور معلومات صرف اپنے سرکاری ذرائع اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں، لہٰذا عوام ایسی جعلی تشہیر اور سرمایہ کاری کی پیشکشوں سے مکمل طور پر محتاط رہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے