اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(مدثر علی رانا) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، وزارت خزانہ نے جولائی 2026 میں مہنگائی 9 سے 10 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

 

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال 26-2025 میں ملکی برآمدات 4.6 فیصد کمی سے 30.8 ارب ڈالر رہی، کارکنوں کی ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس کے باعث ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق 17 جولائی تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22.7 ارب ڈالر رہے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 17.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جون 2026 میں مہنگائی 11.1 فیصد رہی، جبکہ مئی میں شرح 11.7 فیصد تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 26-2025 میں اوسط مہنگائی 7.1 فیصد ریکارڈ ہوئی، جولائی سے ستمبر معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کی کمی سے خریف فصلوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا، کم بارشوں سے کپاس، چاول، گنے اور مکئی کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مالی سال 2025-26 میں ایف بی آر ٹیکس وصولیاں 13.01 کھرب روپے رہیں، ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے مئی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک محدود رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے