اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رعایتی پیریڈ کے28 دن ختم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے چالان کا آغاز کر دیا

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے رعایتی پیریڈ کے 28دن ختم ہونے کے بعد پراپرٹی ٹیکس کے چالانوں کا آغاز کر دیا۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے بعد پراپرٹی ٹیکس کے چالان رک گئے تھے، ڈی سی ریٹس اپڈیٹ نہ ہونے سے این اوسی بھی جاری نہ ہو رہے تھے، شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر5فیصد دو ماہ کیلئے رعایت دی جاتی ہے۔

ایک روز میں پنجاب بھر میں 1لاکھ سے زائد چالان جاری کئے گئے۔ڈی جی ایکسائز  نے 15 اگست تک 70 فیصد چالان شہریوں کو بھجوانے کا حکم دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں این اوسی کا اجراء بھی شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال 42 ارب کے ہدف کے حصول کیلئے1ماہ ضائع ہو چکا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے