اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹروبا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دے دیا

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 29 رنز کی برتری سے شروع کی لیکن اس کی 4 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں، تاگی نارائن چندر پال 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جسٹن گریوز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 93 کے مجموعی سکور پر کپتان روسٹن چیس بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 126 رنز بنا کر 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی۔

چوتھے روز کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے شمار جوزف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ  20 اور کیمار روچ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شائی ہوپ 10، روسٹن چیز 8، برینڈن کنگ 5 اور عامر جنگو 4 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز سمیٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

خیال رہے اب پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے 211 رنز درکار ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے