اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز 2026، پاکستانی 36 رکنی دستے کی شرکت

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(ویب ڈیسک) گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، پاکستان کا 36 رکنی دستہ بھی ان کھیلوں میں شریک ہے، جس میں 20 کھلاڑی جبکہ کوچز اور آفیشلز شامل ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلے 2 اگست تک جاری رہیں گے، ان مقابلوں میں 74 ممالک کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی 6 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جوڈو، جمناسٹکس، لان بالز اور تیراکی شامل ہیں۔

پاکستانی دستے کی سب سے بڑی امید اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم ہیں، جو کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

ارشد ندیم نے ماضی میں عالمی سطح پر پاکستان کے لیے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس لیے ان سے گولڈ میڈل کی سب سے زیادہ امید کی جارہی ہے۔

ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم کے علاوہ فائقہ ریاض، انصار عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائکہ زاہد، قدرت اللّٰہ اور ثمامہ رحمان، جوڈو میں شاہ حسین شاہ، جمناسٹکس میں شہزاد علی، لان بالز میں مقصود وسیم خان اور محمد ایوب قریشی جبکہ تیراکی میں حمزہ آصف، حریم ملک، جہانارا نبی اور محمد احمد درانی شریک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے