اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی کا زوال ختم کرنے کیلیے 2سے3سال کی مسلسل محنت لگےگی، چیئرمین پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ خان نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سالہا سال کے زوال کو ختم کرنے کے لیے کم از کم دو سے تین سال کی مسلسل محنت درکار ہوگی۔

 چیئرمین سیلیکشن کمیٹی فلائنگ ہارس اولمپین سمیع اللہ خان نے کہا کہ پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی سرپرستی میں ہاکی کو دوبارہ عروج بام پر واپسی کے لیے عملی اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے انڈر 18، انڈر 21 اور سینئر اسکواڈز کو دوبارہ فعال کر کے نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں قومی ٹیموں کو یکساں کیمپ، جدید سہولیات اور مکمل مالی و اخلاقی سپورٹ دی جا رہی ہے۔ جبکہ بین الاقوامی معیار کے کوچز کی خدمات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے جی پی ایس (GPS) جیسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔قومی کھلاڑیوں کی رہائش، لاجسٹکس اور دیگر سہولیات کے معیار میں واضح بہتری لائی گئی ہے۔

 

 

عوام اور کھیل سے وابستہ حلقوں کی توقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہاکی کی بحالی راتوں رات ممکن نہیں۔ یہ ایک طویل البنیاد عمل ہے۔ فوری نتائج کی توقع رکھنے کے بجائے ہمیں عمل پر نظر رکھنی ہوگی۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ فیڈریشن بالکل درست سمت میں گامزن ہے اور ان کی کوششیں جدید اور مثبت ہیں۔

انہوں نے میڈیا، شائقینِ ہاکی اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ قومی کھلاڑیوں اور فیڈریشن انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ بنیادی سطح پر کی جانے والی اس محنت کے شیریں نتائج جلد قوم کے سامنے آسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے