اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے، پلان تھا میچ فنش کرکے آؤں: گل فیروزہ

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ کا کہنا ہے کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے، پلان تھا کہ میچ فنش کرکے واپس آؤں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت کے دوران گل فیروزہ نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے بھی اچھی کارکردگی کیلئے پُرامید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ رنز کیے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا، رنز بنانے کے لیے بہت پُراعتماد تھی، خوشی ہے کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی اوپنر کا کہنا تھا کہ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی اور میچ میں بہترین کم بیک کیا، سری لنکا ویمن کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹنرشپ کیلئے سادہ پلان تھا کہ گیند کو اس کی میرٹ پر کھیلنا ہے، ہمارا فیصلہ تھا کہ میں اٹیکنگ کھیل جاری رکھوں۔

گل فیروزہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک اچھا آغاز ہے، پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی، ہم مثبت ذہن کے ساتھ آگے بڑھیں گے، اچھی کارکردگی کی کوشش ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں کوشش ہوگی کہ سیریز تین صفر سے جیتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے