کھیل
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم
23 Jul 2026
23 Jul 2026
(لاہور نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر کمبی نیشن بنائیں گے، مستقبل میں بڑی ٹیموں کے خلاف اٹیکنگ اور بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت تین ون ڈے میچز کی سیریز آج سے شروع ہو گی، ٹی 20 سیریز کے مقابلے 31 جولائی، 2 اور 4 اگست کو شیڈول ہے۔
