اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چوتھا ٹی 20: پاکستان انڈر 19 ویمنز نے جنوبی افریقا کو ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کردی

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ویمن انڈر19 ٹیم نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز انداز میں6 وکٹوں سے شکست دے کر ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر کردی، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

نیشنل بینک سٹیڈیم پر کھیلی جانے والی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی کے لیے ملنے والا 110 رنز کا ہدف4 وکٹیں کھو کر 19.2اوورز میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والی پلیئر آف دی میچ ذوفشاں ایاز نے جارحانہ انداز میں 29 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور میچ کا واحد چھکا بھی شامل تھا،کپتان فضا فیاض نے 27 گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 28 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے پاکستانی اوپنرز نے 34 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا،رویل خان 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،3 رنز بعد کومل خان 28 رنز جوڑ کر چلتی بنیں،اقصیٰ حبیب 2رنز کی مہمان رہیں جبکہ عریشہ انصاری کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئیں، جنوبی افریقا کی ریسپیکٹ مباسہ نے 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان میکی وان نے 10 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

قبل ازیں نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی 5 میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109رنز تک ہی محدود رہی۔

شیری سبیا 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں،ڈیڈرے وین ریننسبرگ نے23 اور کپتان میکی وان نے14 رنزکے ساتھ مزاحمت کی، کرس ماری بیزوئیڈن نےآؤٹ ہوئے بغیر 23 رنز بنائے،5 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ عبور نہ کرسکیں،ماہ نور زیب نے 18اور روزینہ اکرم نے21رنز دے کر2،2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ ذوفشاں ایاز،ماہ نور اور شہربانو نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا فیصلہ کن پانچواں اور آخری میچ جمعہ کی شب کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے