23 Jul 2026
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر بارش کے دوران پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ حمزہ اور 16 سالہ حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے ضروری کارروائی شروع کر دی، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
