اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مون سون بارشیں، پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی: پی ڈی ایم اے رپورٹ

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں سال مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 21 شہری جاں بحق جبکہ 154 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں میں بہنے یا پھنسنے کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد، عمارات گرنے سے 15 افراد، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جبکہ پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 38 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک مویشی بھی ہلاک ہوا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے