اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کبڈی لیگ آئندہ ماہ لاہور میں منعقد کرانے کا فیصلہ

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کیلئے پاکستان کبڈی لیگ آئندہ ماہ لاہور میں منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن آئندہ تین سے چار روز میں ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول اور دیگر تفصیلات جاری کرے گی۔

پاکستان کبڈی لیگ میں ملک بھر کے نمایاں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، جس سے ایونٹ کا معیار مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد روایتی کھیل کو فروغ دینا، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور پاکستان میں کبڈی کو بین الاقوامی سطح پر مزید مقبول بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے